نواز شریف اور زرداری تاریخ کی بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں : فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہناہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی بیرون ملک سےہو رہی ہے۔کابینہ کی میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کام آج کیاجا رہا ہے۔نواز شریف اور آصف زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے جی ایچ کیو پر احتجاج کی کال والے بیان سے یوٹرن لے لیا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ نے بلےکا نشان چھین لیا، 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے،کسی کا نشان چھلی، کسی کا کدو تھا، پھربھی ہم جیتے، عمران خان مظلوم، ساری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ آپ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے،عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے،ابھی شروعات ہے تاہم آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔
