وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پرغور کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیر غور ہی نہیں آیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا گیا : عطا تارڑ
وفاقی کابینہ نے دوست ممالک کےکاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی،وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کےباشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے، ان ممالک کےلیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی زیرغور آنا تھا تاہم اجلاس میں اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیاگیا۔کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کامعاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔
یاد رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہاتھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کافیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے، پی ٹی آئی پرپابندی کی منظوری کابینہ دےگی۔
