موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف کا کردار اہم ہو گا ، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جےیو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کے لیے مشاورتی کونسل کااجلاس بلایاہےجس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سےاتحاد پر فیصلہ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اورباہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے۔

پشاوردھماکے میں زخمی ہونیوالےعالم دین مفتی منیرشاکردم توڑ گئے

 

سربراہ جے یو آئی نےکہا کہ بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑی گی،میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہےتو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کےبعد تحریک چلانےکا فیصلہ کریں گے،یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔

انہوں نےکہاکہ بلوچستان کےمعاملے پربات چیت کرنی چاہیے، ریاست نےکہا  تو افغانستان کے معاملے پرکردارادا کرنے کاسوچ سکتےہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتےہیں۔

Back to top button