ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا

امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کےاس اقدام کا مقصدغیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہے۔
اس سےپہلےوفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے 5 شہریوں کو بےدخل کرنےکےخلاف استعمال نہیں کیا جاسکےگا۔
افغان قیادت میں اختلافات،وزیرداخلہ سراج حقانی مستعفی
امریکی میڈیا کےمطابق جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیےڈی پورٹ کردیا جائے۔
اس سےپہلے اس قانون کا 1812 میں ہونے والی جنگ، جنگ عظیم اول اورجنگ عظیم دوم کےدوران اطلاق کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کےحالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر 14 برس یا اس سے زیادہ ہو اور وہ TdAکےرکن ہوں،امریکا میں موجود ہوں اور امریکا میں قانونی طورپرمستقل شہریت نہ رکھتے ہوں تو انہیں گرفتارکیا جاسکےگا اورملک سےنکالا جاسکے گا۔
