بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا صلح کی بجائے جنگ پر اصرار

بالی ووڈ سٹار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کی جانب سے سو کروڑ روپے ہرجانے کے مقدمے کے بعد صلح سے انکار کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی سابق اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپنے بچوں کی سرپرستی حاصل کرنے کے لیے لڑیں گی کیوں کہ بچے اپنے باپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ اداکار نے معاہدے کے تحت صلح کا پیغام بھیجا ہے تاہم وہ اپنے بچوں کی سرپرستی حاصل کرنے کے لیے لڑیں گی کیونکہ بچے بھی یہی چاہتے ہیں۔
اداکار نوازالدین اور عالیہ کے درمیان کافی عرصے سے عوامی سطح پر لڑائی چل رہی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں نواز الدین نے اپنے بھائی شمس الدین صدیقی اور عالیہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے 100 کروڑ روپے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین کے معاہدے کے تحت صلح کے پیغام پر ان کی سابق اہلیہ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کرائے کے ایک اپارٹمینٹ میں رہ رہی ہیں جسے جلد خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسری رہائش تلاش کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ اس تنازعہ کی وجہ سے لوگ انہیں کرائے پر گھر دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز شروع میں عالیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اداکار کے ممبئی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ نوازالدین کی والدہ نے بھی ان کے خلاف جائیداد کے تنازع پر شکایت درج کی ہوئی ہے۔نوازالدین کو گزشتہ سال ایک ایکشن فلم ہیروپنتی 2 میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔
واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے شوہر پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات لگائے تھے جس میں ایک الزام یہ بھی شامل تھا کہ اداکار اپنے بچوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور ان کی جانب سے بچوں پر مختلف الزامات لگائے گئے ہیں جس کو بتاتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔
اداکار کی اہلیہ کے بعد ان کے بھائی نے ان تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بھائی ایسی ہی طبعیت کا حامل انسان ہے۔

اب فیس بک، انسٹا گرام اکائونٹ کی ویریفکیشن کیلئے بھی فیس دینا ہوگی

Back to top button