حکومت کیساتھ پیپلزپارٹی کےتحفظات پرمذاکرات جاری ہیں،یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے تحفظات کےحوالے سےمذاکرات جاری ہیں۔
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نےاسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نےپی پی سےجوتحریری معاہدہ کیااس پر عملدرآمد کیا جائے۔پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کاپہلےبھی حصہ نہیں تھی اورآئندہ بھی حصہ نہیں ہوگی، ایک سوال کےجواب میں یوسف رضا گیلانی نےتمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہی قرار دیا۔
یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مہذب دنیا میں مذاکرات سےہی مسائل کا حل نکالاجاتاہے،پارلیمنٹ کا جب مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، تو باضابط نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نےکہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئرکوبہتر بنانےکیلئےاجتماعی کوششیں کی جائیں، ہیلتھ کیئرنظام تک رسائی نہ صرف بنیادی حق اورقومی ترقی کی بنیاد بھی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ18ویں آئینی ترمیم نے صوبوں کو صحت سےمتعلق امور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آئینی ترمیم کے تحت صوبے اپنی آبادی کی ضروریات کے مطابق مقامی حل نکالنےمیں اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔اختیارات کی منتقلی نے صحت سےمتعلق ایک جامع، شراکتی فریم ورک بنانے میں مدد کی ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئرکوبہتر بنانے کیلئےجتماعی کوششیں کی جائیں۔