حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات؟ جماعت اسلامی نے بڑا انکشاف کر دیا

جماعت اسلامی پاکستان کےسابق امیر سراج الحق نےکہا ہےکہ حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان بیک ڈورمذاکرات ہو رہےہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے درمیان پیغام رسانی کا کام کیامگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا،موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو کہتا ہوں کہ ملک کےحالات ٹھیک نہیں مذاکرت کا راستہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوااوربلوچستان میں آگ لگی ہے اور آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے،کسی بھی ٹکراؤ کےنتیجے میں نقصان جمہوریت کا ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کیلئے پہل کرےاور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرے، سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے۔ اپوزیشن اور حکومت جمہویت کےپہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کیلئےایک دوسرےکو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا پارٹی سے باہر ہوجائے گا : عمران خان

جماعت اسلامی کےسابق امیرکا مزید کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے امن سے متعلق جتنےاعلانات کیےاس پرعملدرآمد نہیں کیا، تجویز ہے کہ پسند و ناپسند چھوڑ کرتمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر معاملات سلجھائیں ورنہ رہی سہی جمہوریت موجودہ صورتحال میں مجھےمہمان لگتی ہے۔

Back to top button