مذاکرات : عمران خان نے 28 جنوری کی بیٹھک کےلیے شرط عائد کردی

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سےقبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔
ذرائع کےمطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ عمران خان نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کےبعد دیں گے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان نے حکومت کےساتھ جاری مذاکرات ختم کردیے تھے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ عمران خان نےکہا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا۔
تاہم اگلے ہی روز بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوبارہ سوچ لیتےہیں لیکن حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔
گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو بلانےکا اعلان کیاتھا تاہم پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہےاور انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا تھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔
علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
ذرائع کےمطابق عمران خان جیل میں جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتےرہے، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔
