نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔

نیپرا کے مطابق کراچی صارفین کیلئےبجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیئے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک ؕصارفین کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

Back to top button