نیپرا نےستمبر کےلیےبجلی ایک روپیہ28 پیسےسستی کردی
نیپرا نےستمبر کےلیےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ28 پیسے سستی کردی جس کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائےستمبر2024ء کی مد میں نیپرانےبجلی1روپے28 پیسے فی یونٹ سستی کردی جس کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سی پی پی اےجی نےایف سی اےکی مد میں71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر30اکتوبر2024ء کوعوامی سماعت کی۔
ٹرمپ کے جیتنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی
قبل ازیں اگست کی فیول چارجزایڈجسٹمنٹ86 پیسےفی یونٹ کمی کےساتھ چارج کیا گیا تھا،ستمبرکاایف سی اےاگست کی بہ نسبت صارفین سےمزید42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیاجائے گا۔
نیپرا کےمطابق اس کااطلاق ڈسکوز کےتمام صارفین ماسوائےلائف لائن، پری پیڈ صارف اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا۔اس کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔