نیپرا کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا عندیہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نےدعویٰ کیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ستمبرمیں ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کےمقابلےمیں آئندہ 2 ماہ میں اوسطاًقومی بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 60 پیسےفی یونٹ کم ہوگی۔ نیپرا کےچیئرمین وسیم مختارکی زیر صدارت عوامی سماعت کےدوران اتھارٹی کےکیس افسران نےبتایاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) نےجولائی تا ستمبرسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کےلیے تقریباً 36 پیسےفی یونٹ اضافےکےحساب سےتقریباً 6 ارب 40 کروڑ روپےاضافےکی درخواست کی۔
تاہم پہلےریگولیٹراور بعد میں ڈسکوزکی کمرشل ایجنٹ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) کی طرف سےتصدیق کی گئی نےظاہر کیا کہ کل اضافی ایڈجسٹمنٹ تقریباً ایک ارب 63 کروڑروپےبنتی تھی اور کچھ ڈسکوز نے غلط اضافہ طلب کیا تھا، اس لیےلہٰذا، سینٹرل پاورایجنسی اور نیپرا کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سےجائزہ لیےجانےکےبعد تین ماہ کےلیے فی یونٹ اضافہ 9 پیسےبنتا ہے۔
حکومت کا روف سولر پینل ٹیرف میں کمی پر غور
کیونکہ اضافہ کافی معمولی ہےاس لیےاگر یہ فی یونٹ اضافی قیمت 2 ماہ میں صارفین سے وصول کی جائےتوماہانہ اضافہ 13 پیسےفی یونٹ بنتے ہیں۔ کیس افسران نےیہ بھی دعویٰ کیا کہ فی الحال مالی سال 24 کے حساب سےگزشتہ سہ ماہی(مارچ-جولائی)کی کیو ٹی اے کی مد ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافی ملک بھر کےصارفین سےوصول کیا جا رہا ہےاور یہ وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی، اس طرح سےدو ماہ اگر 13 پیسےفی یونٹ وصول کرے تو اوسط ٹیرف میں ایک رویہ 61 پیسےفی یونٹ کمی ہوگی۔ سماعت کےدوران کچھ تاجروں نےکہاکہ حکومت نےاشارہ دیا تھا کہ بنیادی قومی ٹیرف پر جنوری میں نظرثانی کی جائےگی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی، مستحکم شرح مبادلہ اور شرح سود میں کمی کے کےاثرات کی وجہ سےتقریباً 8 روپے 12 پیسےفی یونٹ کمی ہو گی۔
واضح رہےکہ 2 روز قبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نےسردیوں کے لیےبجلی پیکج کی تحت فی یونٹ 26 روپےتک ریلیف کی منظوری دی تھی جس کے تحت سردیوں میں بجلی کےفی یونٹ پر 26 روپےتک ریلیف ملےگا۔ جاری اعلامیےمیں کہا گیا تھاکہ پاور ڈویژن نےسردیوں کے لیے بجلی پیکج کی سمری پیش کی تھی، پیکج کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکےبجلی صارفین پر ہوگا،سردیوں میں بجلی کےفی یونٹ پر26 روپےتک ریلیف ملےگا۔ اعلامیےمیں کہا گیا کہ گزشتہ سال کےمقابلےمیں اضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائےگا، اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسےفی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینےکی منظوری دی گئی۔