نیتن یاہو نےفلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےرہا کیےجانےوالے6 یرغمالیوں کےبدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کردیا۔
حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کےبدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اب اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو موخر کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے کہا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں جس میں ہمارے قیدیوں کی عزت کو مجروح کرنےوالی تقریبات اور پروپیگنڈے کیلئےان کا مذموم سیاسی استعمال بھی شامل ہیں ان کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیتن یاہو نے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک موخر کی ہےجب تک ہمارے اگلے قیدیوں کی رہائی عزت کو مجروح کرنےوالی تقریبات کےبغیر نہیں ہوتی۔
واضح رہے نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں کئی گھنٹے تاخیر کے بعد یہ بیان جاری کیا جبکہ دوسری جانب فلسطین کےمغربی کنارے میں تاحال سیکڑوں خاندان سالوں سےاسرائیلی جیلوں میں قید اپنے پیاروں رہائی کی رہائی کی امید لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔
