کیپیٹل ہل حملے سے متعلق وائٹ ہاؤس کا نیا بیان: گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق 6 جنوری 2021 کو گرفتار کیے گئے افراد کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور مظاہرین کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کے باعث مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔

وائٹ ہاؤس نے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری اُس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پر عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ پر عوام کو اکسانے جبکہ ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کے الزامات کے تحت کارروائیاں اور تحقیقات کی گئیں۔

Back to top button