آئی سی سی کا نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف
آئی سی سی نے نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
آئی سی سی نےپاکستان اور بھارت کا میچ بہتر وکٹ پر کرانے پر غور شروع کردیا۔امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے عالمی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نساو سٹیڈیم کی وکٹ پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے وکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطہ
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔
نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈولڈ ہے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔