پنجاب اسمبلی کااجلاس:اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نعرے بازی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے مابین شدید نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر  نےپی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری پر حکومت پر تنقید کی۔

وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی پی ٹی آئی پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان شدید نعرے بازی ،مجتبیٰ شجاع الرحمن غصہ میں  آ گئے، اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔

اپوزیشن کا شور شرابا، سارا ٹبر چور ہے ان کا ابا ضیا الحق ضیا الحق ، چیری بلاسم، مریم کا پاپا چور ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہنا تھا کہ نو مئی کا واقعہ تاریخ کے باب میں سیاہ ترین دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔نو مئی کو ریاست پر حملہ کیاگیا فوجی تنصیبات اور شہدا کی نشانیوں پر حملے کئے گئے۔پاک فوج جو سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے ان لوگوں نے فوج پر حملہ کردیا۔جنرل باجوہ نے قیدی نمبر 804 کو آر ٹی ایس کے ذریعے جتوایا وہ تو ان کے والد محترم کی طرح رہے،کس نے کہا تھا ابا سے پنگا لیں ابا ابا ہوتا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پاکستان کی سب سے بڑی چور ، ڈاکو اور دہشت گرد لیڈر شپ ہے۔

مجتبی شجاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پاکستان کی سب سے بڑی چور ، ڈاکو اور دہشت گرد لیڈر شپ ہے، ثاقب نثار کی باقیات آج بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے ہمارا کوئی قصور نہیں،ہم بھی نعرہ لگا سکتے ہیںکہ  نیازی کا باپ باجوہ ہے ثاقب نثار ، بندیال ، اعجاز الاحسن ہے،ان کی لیڈر شپ نے چار سال میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نیازی کو چھ کمرے ملے ہوئے ہیں ایکسرسائز مشین ، کولر، اے سی لگے ہوئے ہیں ٹھنڈے پانی کے کولر ہیں وہ جیل میں مرغیاں مٹن اور قیمے کھا رہے ہیں۔ایسی سہولیات نوازشریف ، شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کو نہیں دی گئیں،ان کا لیڈر قیدی نمبر 804 تو جیل میں روتا تھا تم تو اسے ہیرو بنا لیتے ہیں۔

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

 

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے دھمکی دی کہ ہم ایوان کو چلا کر دکھائیں گے روک کر دکھائیں ،مشرف کی آمریت کاڈٹ کر مقابلہ کیا عمران نیازی کی آمریت کو جوتے کی نوک پر رکھا،  آپ بتا دیں کیا چاہتے ہیں وگرنہ حالات کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے،اگر ہماری لیڈر شپ کے متعلق بات کی تو نو مئی پر بات کروں گا۔نیازی نے مشرف کے ریفرنڈم میں ان کے جوتے پالش کئے آپکی لیڈر شپ پاکستان کی بڑی چور ڈاکو اور دہشت گرد ہے،

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہاکہ نوازشریف نے خود کہا تھاکہ ضیا الحق ان کے روحانی باپ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں  حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس پیر کی دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔

Back to top button