نوازشریف کی کالعدم ایکشن کمیٹی سےدھرناختم کرکےمذاکرات کی اپیل

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے دھرناختم کرکے مذاکرات کرنے کی اپیل کردی ۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ آزاد کشمیر، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مسئلہ کشمیر  سے متعلق واضح مؤقف رکھتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کویو این قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے، ن لیگ نے آزاد کشمیر کے عوام کو  آئینی، بنیادی حقوق اور تعمیر و  ترقی کے حوالے سے ترجیح دی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ملک ہم سب کا ہے، عوامی حقوق کےلیے آئین کے اندر رہتےہوئے جدوجہد کرنی چاہیے، ن لیگ تمام جمہوری قوتوں کیساتھ ملکر  اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف نے پیغام دیا کہ کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پر امن رہیں، دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے عوام، حکومت اور پاکستانی حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر امن کی بحالی کیلئےکردار ادا کریں گے۔

صدر  ن لیگ نےکہا ہمیں بھائی چارے اور  رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے، اس ملک میں ہم سب نے بھائیوں کی طرح رہنا ہے، کشمیریوں نے پاکستان کےلیےلازوال قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اسکے لیے کردار ادا کیا ہے۔

 

Back to top button