عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی: توہینِ عدالت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر

عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے میں توہینِ عدالت کی اپیل کے ساتھ عظمیٰ خان کی متفرق درخواست بھی سماعت کےلیے مقرر کردی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کےلیے ایس او پیز طے کیےجانے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا جس پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ عیدالاضحٰی سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کیسز فکس ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات بھی کی تھی۔
کیا 8 فروری 2024ء کا الیکشن خواجہ آصف کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ : اسد قیصر
ذرائع کے مطابق کیس فکسیشن پالیسی کے تحت سماعت کےلیے مقرر کیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ کیس جَلد فکس کرنے کی استدعا کی گئی تو توہینِ عدالت کے 69 مقدمات زیرِ التواء تھے۔
ذرائع کےمطابق عمران خان کی ملاقاتوں سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست کا نمبر 61 پر تھا۔توہینِ عدالت کے 60 مقدمات فکس ہونے کےبعد پالیسی کے مطابق عمران خان کا کیس سماعت کےلیے مقرر کیاگیا ہے۔
