کیا 8 فروری 2024ء کا الیکشن خواجہ آصف کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ : اسد قیصر

 

 

 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ان کے ضمیر پر بوجھ ہے،وہ بتائیں 8 فروری 2024ء کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز کہا تھاکہ میرے گھر میں آئی ایس آئی کے ساتھ میٹنگز ہوتی تھیں،ایک تو یہ گھر اسد قیصر کا نہیں سپیکر قومی اسمبلی کا تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں تو ایف اے ٹی ایف کے بلز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کررہا تھا، آئی ایس آئی افسران اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر اپنی اِن پٹ دے رہے تھے۔

ہم اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے: خواجہ آصف

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ کیا خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے بہت بڑی لیڈ سے نہیں ہارے تھے؟ اگر ان کے ضمیر پر بوجھ ہےتو چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں۔خواجہ آصف ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنے کےلیے آئیں دوبارہ ریحانہ ڈار سے الیکشن لڑلیں۔

 

Back to top button