ہم اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے: خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت متعدد بلز میں اسد قیصر کے گھر ہم آئی ایس آئی کے افسران کی موجودگی میں قوانین کی نوک پلک درست کرتے تھے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں سچ بول کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتاہوں، ہم آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے، سابق سپیکر اسد قیصر کے گھر جنرل فیض کے بھیجے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرتے تھے۔

وفاقی بجٹ : حکومت نے ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا، وفاقی وزراء

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ اسد قیصر کے گھر ہم آئی ایس آئی کے افسران کی موجودگی میں قوانین کی نوک پلک درست کرتے تھے، یہ سب یہ لوگ خود کرتے رہے ہیں اب ہمیں کس منہ سے طعنے دیتے ہیں؟

 

 

Back to top button