نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔ رچن رویندرا اور ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 47، 47 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقی بلے باز ڈری پریٹوریس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔

 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوہوگا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے تمام میچز کو Geo Super پر براہِ راست نشر کیا گیا، جس سے کرکٹ شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

Back to top button