عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے متنقلی اورخرابی صحت کی خبرکوافواہیں قرار دیدیا۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام کا بیان سامنے آگیا۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنےکی خبر میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور صحت یاب ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنےکی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
