نائیجر : مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 44 افراد شہید، حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

نائیجر کی حکومت نےملک کے جنوب مغرب میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ان گریٹر صحارا (آئی ایس جی ایس) سے تعلق رکھنےوالےدہشت گردوں کے ہاتھوں 44 شہریوں کی شہادت کےبعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونےوالے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین دیہی قصبے کوکورو کے فیمبیتا کوارٹر میں ایک مسجد پروحشیانہ حملےمیں شہید ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئےہیں،یہ حملہ گزشتہ روز نماز جمعہ کےوقت ہوا،جب لوگ مسجد میں نماز کے لیے جمع تھے۔

امریکا نے ایران کیخلاف کوئی محاذ چھیڑا تو منہ توڑ جواب دینگے: آیت اللہ خامنہ ای

 

بیان میں کہا گیا ہےکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے غیر معمولی بے رحمی کے ساتھ اپنے قتل عام کو انجام دینے کےلیےمسجد کا محاصرہ کیا،حملہ آوروں نے ایک مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

وزارت نےمجرموں کا سراغ لگانے اور ان کےخلاف مقدمہ چلانے کا وعدہ کیا ہے، یہ حملہ برکینا فاسو اور مالی کی سرحدوں کےقریب ایک ایسےعلاقے میں ہوا، جہاں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد برسوں سےسرگرم ہیں۔

نائیجر کی فوج اکثر اس علاقےمیں دہشت گردوں سےلڑتی رہتی ہےاورعام شہری اکثر تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

مسلح تنازعات کے مقامات اور واقعات کے اعداد و شمار فراہم کرنےوالی ایک غیرسرکاری تنظیم اکلڈ کےڈیٹا بیس کے مطابق جولائی 2023 سے اب تک نائیجر میں کم از کم 2 ہزار 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Back to top button