حکومت سے مذاکرات کےلیےکوئی شرط نہیں رکھی : مصطفیٰ نواز کھوکھر

مرکزی رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کےلیے کوئی شرط نہیں رکھی، ہم پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکر کاکہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہے،جمہوریت میں دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تاثر دیا جاتا ہےکہ ہم بات نہیں کرتےلیکن ہم نے دل بڑا کر کے دکھایا ہے،بغیر کسی شرط کے آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی،عوام کے ووٹ کو تسلیم کرنے کا ایجنڈا دیا ہے۔
