وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

اپوزیشن نے وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی ہے۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل سے بچانا تھا اور صوبائی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

شہباز گِل، شہزاد اکبر، اعظم خان بغیر اجازت ملک سے نکلنا بند

وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے، تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

Back to top button