جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے
ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے۔
عون چوہدری نے بتایا کہ 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی ہے، گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔
جہانگیر ترین وطن واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے جبکہ جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور اور علیم خان آئندہ سیاست کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کا 2نکاتی ایجنڈا جاری
جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔