کسی ادارےکومتنازعہ نہیں دیکھناچاہتے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھاگتے گھاگتے آئین توڑ دیا،اور اتنا بزدل ہے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، ہم اس کوآئین اورجمہوریت سےکھیلنےنہیں دیں گے۔

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی جدوجہدسےعمران خان کی حکومت ختم ہوئی، ہم جمہوری جدوجہدپریقین رکھتےہیں۔ انہوں نے کہا اپنی حکومت جانےپرعمران خان جشن منارہاہے ، عمران خان کواندازہ نہیں اس کےساتھ ہواکیاہے،

انہوں نے کہا2018کےالیکشن میں پاکستان کےہرادارےکونقصان پہنچایاگیا، عمران خان نےملک میں معاشی بحران پیداکیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبرزاپنی پوزیشن واضح کریں

بلاول بھٹوزرداری نے کہا پارلیمان کوغیرآئینی طریقےسےروکاگیا ،ہم کسی ادارےکومتنازعہ نہیں دیکھناچاہتے۔ انہوں نے اکہ ہم کسی وقت بھی الیکشن کے لئے تیار ہیں ،عمران خان کی طرح بھاگنے والے نہیں مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

Back to top button