عمران خان کو بچانے کیلیے تحریک انصاف میں کوئی مخلص نہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو بچانے کےلیے کوئی مخلص نہیں ہے۔ 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی کیونکہ سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے،دیگر ممالک اپنے کام سےکام رکھیں۔

ان کاکہنا تھاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے،کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا،کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

انہوں نےکہاکہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سب ڈرامہ ک رہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔

فیصل واڈا نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کےلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لےکر اڈیالہ گئے۔

انہوں نےکہا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائےگی کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔

ان کاکہنا تھاکہ بانی کا سودا کر کے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔

9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین نے فرد جرم چیلنج کردی

سابق وفاقی وزیر نےکہاکہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیونکہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائےگی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26 ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجا کر ہو جائےگی۔

Back to top button