9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین نے فرد جرم چیلنج کردی

سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی،اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر ملزمان نے 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمے میں عائد فرد جرم کو چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف 9 مئی کو شیر پاؤ پل کے قریب گاڑیاں جلانےکے مقدمے پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل پر سماعت کی۔

ملزمان شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے فرد جرم کو چیلنج کر دیا اور مؤ قف اپنایاکہ شیر پاؤ پل کےقریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں غیرقانونی طور پر فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 6 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے،پولیس اہلکار یوسف،کانسٹیبل رشید سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیےگئے۔

گواہوں کی جانب سے آگاہ کیاگیا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جناح ہاؤس کےباہر توڑ پھوڑ سے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کی سرکاری املاک کا نقصان ہوا۔

اے ٹی سی جج نے فرد جرم کےخلاف درخواستوں پر پراسکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہےکہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کےاحاطے سے گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کےدوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی،سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایاگیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئےتھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھاجسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہےاور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیاتھا۔

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، 24 نومبر احتجاج پر گفتگو

اس کےبعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ لڑائی،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کرلیا گیاتھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیےگئے تھے۔

Back to top button