چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے : آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمیئنز ٹرافی سےمتعلق اپنا مؤقف دےدیا۔
آئی سی سی کےچیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس کاکہنا ہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سےمنتقل کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے،ابھی تک کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ کھیلنےسے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا۔
آئی سی سی ریکنگ میں بابر،آفریدی،رضوان کی ترقی
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نےکہاکہ آئی سی سی پاکستان سمیت اپنےرکن ممالک کےباقاعدہ دورے کرتارہا ہے، ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوناکوئی مشکل بات نہیں ہے۔انہوں نےیقین دہانی کروائی کہ ابھی تک کسی بھی ٹیم کی جانب سےکوئی اعتراض سامنے نہیں آیاہے۔جیوف ایلارڈائس نےکہا کہ سابقہ چیلنجز کےباوجود انہوں نےاس بات پر زوردیا کہ تمام شریک ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کےلیے پرعزم ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، جسےمنی ورلڈکپ کےنام سے جاناجاتا ہے، 2023 کےون ڈے ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی کی بنیادپر 8ایلیٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کےلیے پاکستان کی صلاحیت پر آئی سی سی کےاعتماد پر زوردیا اور عالمی کرکٹ کی ترقی اور بین الاقوامی مشغولیت کوآگے بڑھانے کےلیے تنظیم کےعزم کااعادہ کیا۔
