آئی سی سی ریکنگ میں بابر،آفریدی،رضوان کی ترقی

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نےقابل ذکرکارکردگی دکھائی ہے۔بابر،آفریدی،رضوان کی ترقی ہوگئی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم 712 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔وکٹ کیپر بلےباز محمدرضوان 720ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ9ویں نمبرپرآکراپنی سابق ٹاپ10 پوزیشن میں واپس آگئے۔

سعود شکیل 661ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ21 ویں، آل راؤنڈر سلمان علی آغا 606ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ32 ویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈکےجو روٹ سری لنکا ٹیسٹ میں فارم میں کمی کےباوجود ٹیسٹ میچوں کے اوّل نمبر کے بلے بازکےطور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھےہوئےہیں۔حالانکہ ان کی ریٹنگ پوائنٹس922 سےگرکر899 ہو گئے۔

آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ دوسرے،نیوزی لینڈکے کین ولیمسن تیسرےاور ڈیرل مچل چوتھےنمبرپرجب کہ بھارتی بلے باز روہت شرما پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی نےٹاپ 10 میں واپسی کی ہے۔وہ 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ10ویں نمبر پر ہیں۔حسن علی540 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 34ویں اور نسیم شاہ531 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کے سکواڈ کااعلان

بھارت کےروی چندرن ایشون870 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ان کےبعد آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ اوربھارتی جسپریت بمراہ ہیں، جو847ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔

Back to top button