نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی قابل نہیں صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے جب کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے،کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں، کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے،نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
