سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے عمران خان کی بات مانتے ہیں : شیر افضل مروت

 

 

 

 

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے عمران خان کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نامزدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے آپریشن پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رائے عمران خان کی خواہش سے مختلف تھی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین گنڈاپور پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین گنڈاپور کے اختلافات تھے اور آخر میں ان کا علیمہ خان سے بھی اختلاف ہوگیا۔

 وزیراعلی پختونخوا علی امین گنڈا پور مستعفی،استعفیٰ گورنرکو بھیج دیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے اہل خانہ کی مداخلت کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال ڈیڑھ سال رہائی نظر نہیں آرہی،شاید اسی وجہ سے عمران خان نے سوچا کہ اب علی امین کی ضرورت نہیں رہی۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!