شمالی مقدونیہ : نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 51 افراد ہلاک ، 100 سے زائد زخمی

شمالی مقدونیہ کےشہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سےکم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
شمالی مقدونیہ کی سرکاری خبررساں ایجنسی کےمطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچےتوشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا۔
ملک کےوزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجےکےاسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
مقامی میڈیا کےمطابق آگ کوچانی کےپلس نائٹ کلب میں لگی۔
اس کےانسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق مقدونیہ کا پاپ گروپ ڈی این اے ہفتے کی رات کلب میں پرفارم کر رہا تھا، اس دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج نےغزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق مقدونیہ میں مقبول ہپ ہاپ جوڑی ’ڈی این کے‘ کے کنسرٹ کے دوران چھوٹےسےقصبے کے نائٹ کلب ’پلس‘ میں آگ لگ گئی،اس قصبے میں تقریباً 30 ہزار افراد رہتے ہیں۔
اتوار کی آدھی رات کو شروع ہونے والےکنسرٹ میں زیادہ تر نوجوان شریک تھے۔
آن لائن میڈیا ادارے ’ایس ڈی کے‘ نے خبر دی ہےکہ آگ مقامی وقت کےمطابق صبح 3 بجے لگی اور ریسکیو ذرائع کے حوالے سے 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
زخمیوں کو یا تو مقامی کوکانی اسپتال لےجایا گیا،یا شہر سے تقریبا 30 کلومیٹر جنوب میں واقع اسٹیپ لے جایا گیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ آگ ممکنہ طورپر پائروٹیکنک ڈیوائسز کے استعمال کی وجہ سے لگی۔
