گوگل اسسٹنٹ سروس کا عہد ختم ہونے کے قریب

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سےلیس چیٹ بوٹ جیمنائی اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کےلیےمکمل طور پر تیار ہے۔
اس طرح گوگل اسسٹنٹ کےعہد کا اختتام ہونے والا ہے۔
کمپنی کی جانب سےاعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کودی جا رہی ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائےگا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کوجیمنائی سےبدل سکیں گے۔
رواں سال کےآخر تک بیشتر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ تک رسائی ختم ہو جائے گی یا وہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں ہوگا۔
کمپنی نےبتایا کہ اس کے علاوہ ہم ٹیبلیٹس، گاڑیوں اور فونز سے مسلک ڈیوائسزجیسے ہیڈ فونز پر بھی اسسٹنٹ کو جیمنائی سےاپ گریڈ کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
گوگل نےبتایا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ چند ماہ میں جاری کی جائیں گی اوراس وقت تک گوگل اسسٹنٹ بدستور ڈیوائسز میں کام کرتا رہے گا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پربند کرنےسے قبل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائےجائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔
گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو دینا زیادہ حیران کن بھی نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سےاس کا عندیہ پکسل 9 اسمارٹ فون میں جیمنائی کوڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت دے کر دیا گیا تھا۔