ایف بی آرکاٹیکسٹائل ملزمیں کیمرےنصب کرنےکیلئےالٹی میٹم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب کرنے کے لیے الٹی میٹم دیدیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سےٹیکسٹائل ملوں پرکیمرےنصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔

ترجمان ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئےمیرج ہالز اور ریسٹورنٹس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نےمیرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے جدید کیمرہ سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ میں مالی سال 2026-27کےلیے 528.5 ارب روپےکا ریونیو ہدف مقررکیاگیا،جبکہ بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولی 250 ارب سے بڑھکر 346 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،جس میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کادائرہ کار 10 سےبڑھا کر 26 اضلاع تک وسیع کردیاگیا ہے،جبکہ ادارے میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، ٹیکس پیئر آڈٹ اور لیگل ونگ بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔

Back to top button