آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ ہم آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔
بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتےہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پائیدار امن چاہتے ہیں جو حقیقی ہو اور ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی سکیورٹی اور خوشحالی کو نقصان نہ پہنچاتاہو۔
مارکو روبیو نے کہاکہ ہم یقینی بنائیں گےکہ ایسا کوئی فیصلہ نہ ہوجو ہمارے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو،ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں ہمارے اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھاجائے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزرلینڈ جائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔
امریکا ایران امن معاہدہ، نیتن یاہو کیلئے سیاسی دھچکا کیوں؟
مارکو روبیو نے کہاکہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کےلیے ہرممکن اقدام کیا جائےگا تاہم ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو۔
