خام تیل کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی،تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔
دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 70، یو اے ای مربن 66 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے معاہدے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران جنگ شروع ہونے سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 73 ڈالر کے لگ بھگ تھی جو جنگ کے دوران بلند ترین سطح 126 ڈالر سے اوپر بھی گئی تھی۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا تھا۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا، بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی لاگت، شرحِ مبادلہ اور دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق امکان یہی ہے کہ آئندہ قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی، جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔
