شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان میں افغانستان سےدراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکےایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر  کےمطابق3 اور چارنومبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 6خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواکےضلع شمالی وزیرستان کے عام علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

اس کے دوران دہشت گردوں سےفائرنگ کاشدید تبادلہ ہواجس میں خارجی دہشت گرداحمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوگیا۔

ایک اور کارروائی میں، سیکیورٹی فورسزنے نوبی وزیرستان کےعلاقے خامرنگ میں پاک افغان سرحد کےذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی اوردراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس دوران فائرنگ کےشدید تبادلےمیں5 خوارج ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان مستقل طورپرعبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کےمؤثرانتظام کی درخواست کرتا رہا ہے،عبوری افغان حکومت سےتوقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کوپاکستان کےخلاف دہشت گردی کےلیےاستعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کےخاتمےکےعزم پر قائم ہیں۔

Back to top button