عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دینا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے : شیر افضل مروت
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات میں ناکامی کے معاملے پر کہاکہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دینا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ جیل کےاندر ہو ہی نہیں سکتا۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےکہاکہ اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ پی ٹی آئی اور عمران خان کو زچ کرنے کےلیے لایا گیاہے،ہمیں ان سے نرمی کی توقع نہیں ہے،ہم کسی غلط فہمی میں نہیں ہیں کہ کوئی انسانی رمق ہمیں دیکھنے کو ملےگی،ہمیں ظلم،جبر اور فسطائیت دیکھنے کو ملےگی۔
عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آنےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے سےمتعلق شیر افضل مروت کا کہناتھاکہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بےجا میں رکھا گیا،آج آئینی عہدےرکھنے والے ہمارے رہنماؤں کو اغوا کر کے حکومت نے دنیا کے سامنےاپنا چہرہ بدنما کر کے پیش کیا، پہلےلوگوں کو تھانے کچہری ایف آئی آر سے ڈر لگتا تھالیکن اب خوف دور ہو گیا ہے۔
پاکستان کو خارجی فتنے کے ساتھ ساتھ داخلی فتنے پی ٹی آئی کا بھی سامنا ہے : رانا ثنا اللہ
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق شیر افضل مروت نےکہا کہ 3 لاکھ بنگلادیشی نکلےاور وہاں کی پوری حکومت کو تہس نہس کردیا،
2، 3 لاکھ پاکستانی کسی بھی علاقے سےنکل آئیں تو کافی ہیں،دوسرے علاقوں کی دیکھا دیکھی پنجاب سےبھی لوگ نکلیں گے،اگر حتمی احتجاج میں ہم ناکام ہوئے تو 6 ماہ تک دوبارہ مومنٹم نہیں بن سکے گا،
لوگ احتجاج کےلیے تیار ہیں صرف انہیں ہمت دلانےکی کمی ہے،لوگوں کے ذہن میں ہونا چاہیےکہ اگر نکلنا ہےتو پھر گرفتاری بھی ہے آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہو گی۔