نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نعمان علی کی شاندار کردگی ،تیسری پوزیشن پرآگئے

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نعمان علی کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا ۔
تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق لیفٹ آرم سپنر نعمان علی دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نعمان علی اور دوسری پوزیشن پر موجود مچل سٹارک کے ریٹنگ پوائنٹس 843 ہیں جس میں اعشاریہ کے بعد انتہائی معمولی سا فرق ہے۔پہلی پوزیشن پر موجود جسپریت بمراہ کے پوائنٹس 879 ہیں۔شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی سے چوبیسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
