24 نومبر احتجاج : موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر وزارت داخلہ کے اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مو بائل فون اور انٹر نیٹ کی بندش کےلیے گزشتہ روز ہی وزارت داخلہ کا خط موصول ہو گیا تھا۔

جب کہ آج مو بائل فون اور انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو اسلام آباد یا خیبرپختونخوا میں موبائل فون سروس یا انٹرنیٹ کی بندش کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی انٹرینٹ یا موبائل فون سروس معطل کرنےکی تجویز زیر غور نہیں،موبائل فون سروس یا انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کےمجاز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ٹی اے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنےکےلیے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے،ابھی تک پی ٹی اے کو وزارت داخلہ سےکوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

Back to top button