24 نومبر احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے بند

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کو 33 مقامات سے بند کیا جارہا ہے، جب کہ لاہور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کو آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونےوالے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیےجانے کا سلسلہ جاری ہے۔

فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے،فیض آباد، آئی جے پی روڈ،روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری،مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائےگا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا جائےگا،جڑواں شہروں کو 33 مقامات سے بند کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں،موٹروے ایم 5، سکھر سے رحیم یار خان تک بند کردی گئی ہے۔

انٹرنیٹ سست روی کا شکار : حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور سے اسلام آباد جانےوالے تمام راستے بند بھی کردیے گئے ہیں،ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹر چینج، سگیاں پل،شاہدرہ چوک بند اور رنگ روڈ کو 2 دن کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button