24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائے گا : طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج نند بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائےگا،حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑےگا۔

رہنما مسلم لیگ طلال چوہدری نےکہا کہ بشریٰ بی بی جو فیصلے کررہی ہیں،تحریک کی کامیابی نا ممکن ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ فیصل آباد سے تو 20 ہزار لوگ لانے کےلیے بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔

طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے دانت دکھانے کےاور ہیں جب کہ کھانے کے اور ہیں۔

24 نومبر احتجاج : بشری بی بی کی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

انہوں نے کہاکہ حکومت کی آنکھیں کھلی ہے پاکستان کو نقصان پہنچانےنہیں دیا جائےگا،معافی گناہوں کی سزا کےبعد ہی ملےگی۔

ن لیگی رہنما کاکہنا تھاکہ 24 نومبر کا احتجاج جس کو یہ آخری کال کہتےہیں ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

Back to top button