سرکاری حج ساڑھے 11 سےساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی منظور

سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 منظور کرلی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ 40 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔
