اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھر مسترد

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سےایک بار پھر بھیجی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تاہم انہوں نے اسے منظور کرنے کے بجائے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

شہباز شریف شہزادہ سلمان کی دعوت پر سعودیہ گئے ہیں

یادر ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرول کی قیمتیں کہیں زیادہ ہیں۔

Back to top button