برینٹ آئل کی قیمت 92.69 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت 12 فیصد اضافے کے بعد 90.89 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ مارکیٹ میں یہ 90.90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل میں 12.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح برطانوی کروڈ آئل (برینٹ آئل) کی قیمت 92.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس میں 8.52 فیصد اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کے کرائےبڑھ گئے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں فوجی کشیدگی اور سیاسی عدم استحکام نے عالمی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مضبوط ہوا ہے۔
