روس سے تیل خریداری : ٹرمپ کا بھارت کے بعد چین پر بھی سخت ٹیرف لگانے کا عندیہ

روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے بعد چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف لگایا ہے اسی طرح چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے جب کہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ روسی حکام سے بات چیت میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔یہ ایک اچھا موقع ہے،روسی حکام سے بہت جلد ملاقات ہوگی۔مائیکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمد پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
روس سےقربت پرسزا،بھارت پرمزید25فیصدامریکی ٹیرف ،تجارتی پابندیاں عائد
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے جس کےبعد اب بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیاہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھاکہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں،بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھےہوئے ہے اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔
