پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، تاہم کسی بڑے سیلابی خطرے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ کے مختلف مقامات  تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ  پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ اسی طرح دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں بھی پانی کی سطح خطرے کی حد سے نیچے ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

ادھر سندھ کے ساحلی علاقوں، بالخصوص کراچی میں، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!