پرانے سیاستدان نفرت کی سیاست کررہےہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہناہے کہ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا بھلوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بھائی کو بھائی سے لڑوایاجارہاہے۔دیگرسیاسی جماعتوں کواحساس ہی نہیں کہ عوام کن حالات سے گزررہے ہیں۔میں الیکشن گالم گلوچ کی بنیاد پرنہیں لڑرہا۔میں الیکشن منشور کی بنیاد پر لڑ رہا ہوں۔ جو چوتھی بار الیکشن لڑ رہاہے وہ آج تک اپنا منشور بھی نہ بتا سکا ۔حکومت ملی تو تمام 10نکات پرعمل کرکے غربت،بیروزگاری کامقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ جب شیرکی حکومت بنتی ہے تو عوام کا خون چوسا جاتاہے۔شیرکی حکومت میں کسان،مزدور،نوجوانوں کا خون چوساجاتاہے۔وہ

شعیب، ثنا کی شادی پر صاحبہ کو مداح کیا مشورے دینے لگے؟

چاہتے ہیں انہیں کسی نہ کسی طرح چوتھی بار کرسی مل جائے۔

Back to top button