شعیب، ثنا کی شادی پر صاحبہ کو مداح کیا مشورے دینے لگے؟

سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صاحبہ کو مشورے دینے شروع کر دیئے ہیں، کہ ریمبو کو کسی گیم شو میں ہرگز نہ بھیجنا کیونکہ آج کل دوسری شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔اس حوالے سے معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک وائرل تصویر میں اپنے شوہر افضل خان (ریمبو) کی گردن پر چھری رکھی ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مزے مزے کے کمنٹس کیے تھے۔نامور کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی غیر متوقع شادی نے سب کو اب تک حیران کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے ہر جگہ یہ شادی زیر بحث ہے بالخصوص شوبز ستاروں کی کسی بھی پوسٹ کو اسی ایونٹ سے جوڑنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ایسا ہی کچھ لالی ووڈ کی معروف جوڑی صاحبہ اور ریمبو کے ساتھ ہوا جن کی شادی کو 25 سال ہو چکے ہیں، اس جوڑی کی شادی بھی محبت کی شادی تھی جس میں سماج دیوار بنی رہی تھی، شادی کی 25 ویں سال گرہ پر صاحبہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے شوہر ریمبو کی گردن پر کیک کاٹنے والی چھری رکھی ہوئی ہے اور غصے میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ریمبو کافی ڈرے ہوئے ہیں، اس تصویر پر ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ میم بس اپنے شوہر کو کسی گیم شو میں ہرگز جانے نہ دیں جس پر صاحبہ نے ریپلائی کیا کہ، آپ کے مخلصانہ مشورے کا بہت شکریہ بھائی۔صاحبہ نے ریمبو کے ساتھ اپنی تصویر اور مداح کے کمنٹ کو لگاکر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی ڈھیروں مبارک باد بھی دی۔ پوسٹ پر کئی اور مداحوں نے بھی صاحبہ کو جہاں شادی کی 25 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی وہیں یہ بھی کہا کہ ریمبو کو کسی شو یا شوٹنگ پر اکیلے جانے نہ دیں، آج کل دوسری شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں شریک تھے اور اس پروگرام میں دونوں کی کیمسٹری اور ہم آہنگی کو صارفین قربت سے جوڑ رہے ہیں، صارفین کا کہنا تھا کہ یہی وہ گیم شو تھا جس میں دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے تھے، گیم شو کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Back to top button